تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

اسنٹا گرام نے پہلی بار رمضان کیمرا ایفیکٹ متعارف کرا دیا

کیلی فورنیا: سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹا گرام نے صارفین کو متاثر کرنے کیلئے پہلی بار رمضان کیمرا ایفیکٹ متعارف کرادیا۔

فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام صارفین کو متاثر کرنے کیلئے نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے تاکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں راج کو برقرار رکھ سکے۔ انسٹاگرام نے چند ماہ قبل اپنے فلیٹ فارم کو بہتر بنانے اور صحت مند تفریح فراہم کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے اور فیچرز بھی متعارف کرائے اب انسٹاگرام نے پہلی بار رمضان کیمرا ایفیکٹ فیچر متعارف کرایا ہے۔

اس مہم کے لیے انسٹاگرام نے پہلی بار رمضان کیمرا ایفیکٹ لینٹرن کے نام سے متعارف کرایا ہے تاکہ صارفین رمضان کے تجربے کو منفرد انداز سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کرسکیں۔ انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مقدس مہینے میں کوئی اچھا کام جیسے اپنے دوست یا رشتے داروں کی پوسٹس پر مثبت کمنٹ کردینا، اپنے دوستوں اور گھر والوں کو سحری یا افطار کے موقع پر شکریہ ادا کرنا، کوئی اچھا کام کرکے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا شامل ہے تاکہ دیگر صارفین میں بھی اس طرح کے کاموں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

اس لینٹرن کیمرا میں دھندلا پس منظر اور ہلال کی مختلف شکلیں عرب ڈیزائن کی ہیں اور روایتی طور پر رمضان سے ان کا تعلق سمجھا جاتا ہے۔ یہ ایفیکٹ ملٹی لیٹر ہے اور لوگ اسکرین پر کلک کرکے ہلال کے روایتی ڈیزائن کو حرکت دے سکتے ہیں جبکہ انگلش یا عربی میں رمضان کی مبارکباد تحریر کرسکتے ہیں۔ انسٹاگرام کے مطابق صارفین اس نئے کیمرا ایفیکٹ کو استعمال کرکے اپنے مواد کو منتھ آف گڈ ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »