تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

یونان میں پاکستانی شہری کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو 21 سال قید کی سزا

ایتھنز: یونان میں پاکستانی شہری کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو 21،21 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کی عدالت نے پاکستانی شہری شہزاد لقمان کو چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کے مجرم 29 سالہ کرسٹوس اسٹیرگیوپولس اور 25 سالہ ڈیونیسس لیاکوپولس کو 21، 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔

قبل ازیں ایک عدالت نے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی، سزا میں تخفیف کے لیے ملزمان نے اعلیٰ عدالت سے رجوع کیا جس نے عمر قید کی سزا کو 21، 21 سال قید کی سزا میں تبدیل کردیا۔ ملزمان کو قوم پرست شدت پسند جماعت گولڈن ڈان کے خلاف 2015 میں تحقیقات کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔

پولیس نے تحقیقات کے دوران ملزمان کے گھر سے اسلحہ اور شدت پسند تنظیم گولڈن ڈان کا تنظیمی مواد بھی برآمد ہوا تھا تاہم ملزمان نے پاکستانی شہری کو قتل کرنے وجہ نجی تنازع قرار دیتے ہوئے شدت پسند قوم پرست تنظیم گولڈن ڈان سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2013 میں 27 سالہ پاکستانی شہری شہزاد لقمان کو یونان کے دارالحکومت میں چھریوں کے وار کر کے اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ سائیکل پر اپنے دفتر کے لیے جارہے تھے۔

About قومی مقاصد نیوز

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »