اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے وفاقی کابینہ میں واپسی کی حامی بھر لی ہے۔
سابق وزیر خزانہ اسدعمر کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کے لیےوزیر ریلوے شیخ رشید بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں اور آج صبح بھی انہوں نے اسلام آباد میں اسد عمر سے ملاقات کی ۔
شیخ رشید ، اسد عمر کو کابینہ میں لانے کےلئے منانے کا مشن اپنے ذمہ لے چکے ہیں اور دونوں کی اب تک تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں ۔
آج صبح دونوں کی ملاقات کے بعد اسد عمر وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر کی وزیراعظم سے ملاقات انہیں واپس وفاقی کابینہ میں لانے کی کوششوں کا ہی حصہ ہے اور اب جلد اسد عمر وفاقی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔