کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں تھر انرجی لمیٹڈ اور ٹھٹھہ نووا تھر کے درمیان سرمایہ کاری اور منصوبے مکمل کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں کہا کہ تھر انرجی لمیٹڈ اور تھر نووا پاور تھر لمیٹڈ میں 330 میگاواٹ کا پاور پلانٹ لگا رہے ہیں، اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر کول مائن بلاک ٹو کی توسیع کےکام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انرجی ڈپارٹمنٹ کو تھر کول کے نئے پاور پروجیکٹ کے ریٹ مقرر کرنے کیلئے سمری بھیجنے کی ہدایت کی اور محکمہ آبپاشی کو کول فیلڈ کو جلد پانی پہچانے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ، وزیر آبپاشی سید ناصر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ناہید شاہ، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری آبپاشی جمال شاہ، سیکریٹری فنانس، سیکریٹری انرجی مصدق خان، چیئرمین ہائوس آف حبیب علی حبیب، سی ای او حبکو خالد محمود، سی ای او ایس ای سی ایم سی خورشید جمالی شریک ہوئے۔