اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا پچاس لاکھ گھروں کا منصوبہ دھوکہ ہے، اس منصوبے کے خدوخال ہی واضح نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کا پچا س لاکھ گھروں کا منصوبہ دھوکہ ہے، اس منصوبے کے خدوخال ہی واضح نہیں ہیں ، عمران خان کہتے ہیں کہ نجی شعبہ گھر بنائے گا ، دوسری طرف کہتے ہیں کہ گھربنانے کیلئے غریب عوام کو بینکوں سے قرض ملے گا ۔
انکا کہنا تھا کہ ملک میں ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کے پاس چھت ہی نہیں ، غریب عوام قرضے کی قسطیں کہاں سے دیں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان بجٹ کی فکر کریں ، آئی ایم ایف کی ٹیم لاکر ملک چلانے کا نام تبدیلی رکھ دیا گیاہے ۔
