تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

انا تنویر کو پی اے سی کا چیرمین قبول نہیں کریں گے: شاہ محمود قریشی

حکومت نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین ماننے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ کا فیصلہ من و عن ماننے کے پابند نہیں،ہم رانا تنویر کو کیوں اور کیسے قبول کرلیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم سے مشاورت نہیں کی گئی،پی اے سی کا چیئرمین نامزد کرکے خود ن لیگ نے میثاق جمہوریت کی نفی کردی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا بھی کہنا ہے کہ ن لیگ نے پی اے سی چیئرمین کے نئے نام پر مشاورت نہیں کی ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے گزشتہ روز کے فیصلوں نے کئی سوالات جنم دیے،ن لیگ کی پارلیمنٹری پارٹی صدمے کی حالت میں ہے، گینگ آف فور کے علاوہ ن لیگ کی اکثریت کو معلوم ہی نہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ا ب کہا جا رہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو ن لیگ کا قائم مقام صدر بنایا جارہا ہے، شہباز شریف کی صحت اجازت نہیں دیتی تو وہ قائد حزب اختلاف کا بوجھ کیسے اٹھائیں گے؟ہم تو کہتے ہیں وہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ بھی چھوڑ یں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف نے کوئی واضح اشارہ نہیں دیا کہ وہ کب واپس آرہے ہیں،ایک ڈیل کا تاثر ابھررہا ہےجبکہ پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ کوئی ڈیل ہوگی اور نہ ہی کوئی ڈھیل دی جائے گی۔

وزیر خارجہ نےکہا کہ قومی سلامتی پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں شہباز شریف بھی ہیں،ہمارے علم میں نہیں ہے کہ وہ اس میں حصہ لے سکيں گے یا نہیں،کیا ن کی قیادت ہمیں اور قوم کو اس یک لخت تبدیلی پر اعتماد میں لے گی؟

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی بالکل بے خبر نکلی ہے، شہباز شریف کی واپسی کی نئی تاریخوں کا بھی اعلان نہیں کیا جا رہا،چند چیزیں ایک تجسس کو جنم دے رہی تھیں، توقع ظاہر کی کہ مسلم لیگ ن پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں ان سوالوں کے جواب دے گی ورنہ مزید قیاس آرائیاں پیدا ہوں گی۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »