تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

حکومت کاروباری برادری کی ہر ممکن مدد کرے گی۔صدر عارف علوی

کراچی (پ ر) صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور اقتصادی صورتحال بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے اور عوام حکومت کی مخلصانہ کوششوں کے نتائج جلد دیکھے گی۔انھوں نے کہا کہ نجی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہے جسے سہولت دئیے بغیر پیداوار، برآمدات اور روزگار بڑھانا ناممکن ہے۔ صدر عارف علوی نے یہ بات پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مےن اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین کی قیادت میں آنے والے وفد کے ارکان زکریا عثمان ، شوکت احمد، شوکت حسین وہرہ، ثا قب فیا ض مگوں، حاجی شیخ محمد شفیق، حاجی عبد الغنی عثمان، شاہد آنول، قمرآنول ، جاوید عیسانی ، شبیر حسن منشاءچھرا، شیخ سلطا ن رحمن ، شکیل احمد ، عا مر شفیق، علی زاہدودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ نجی شعبہ ہی وہ وسائل مہیا کرتا ہے جو ملک کی معاشی اور سماجی ترقی کو یقینی بناتے ہیں۔انھوں نے کاروباری برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لئے اپنی کوششیں بڑھائیں تاکہ ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہو سکے۔کاروباری برادری کے وفد نے صدر کی توجہ کاروباری لاگت میں اضافہ، برآمدات کی تشویشناک صورتحال، ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی، افراط زر میں اضافہ اور اسکے عوام پر پڑنے والے اثرات، اسٹاک مارکیٹ کی مخدوش صورتحال، کمرشل امپورٹرز کے مسائل اور کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کی طرف دلوائی اور صورتحال بہتر بنانے کے لئے سفارشات پیش کیں۔ انھوں نے ایمنسٹی ا سکیم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک و قوم کی ترقی کے لئے اٹھایا گیا قدم ہے جسکی کامیابی یقینی بنائی جائے۔ اس ا سکیم کی کامیابی کے لئے ٹیکس ریٹ کم کرنا اور شرائط کو آسان بنانا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں جس سے حکومت کو محاصل ملیں گے جبکہ ٹیکس نیٹ میں توسیع بھی ممکن ہو گی۔ اگر آمدہ ا سکیم کی شرائط مشکل ہوئیں تو اسے پذیرائی نہیں ملے گی۔انھوں نے کہا کہ اشیائے تعیش کی درآمدکی حوصلہ شکنی کے بہتر نتائج برآمد ہوئے ہیں مگر اس سلسلہ میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ امپوٹ بل کم کیا جا سکے۔ تاجروں نے خسارے میں اضافہ اورریونیو و زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہ کہ اس سے جہاںملکی معیشت کمزور ہو رہی ہے وہیں آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی حکام کی پوزیشن بھی کمزور ہو سکتی ہے۔اس موقع پر ایم این اے آ فتا ب جہا نگیرنے صدرمملکت کی معاونت کی ۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »