تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

* ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری بیمار ملکی معیشت کے لئے سود مند ثابت ہوگی ۔ میاں زاہد حسین

کراچی: پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مےن اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موڈیز ، فِچ، عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک کے بعد اب آئی ایم ایف نے بھی پاکستانی معیشت کی تنزلی کی پیشنگوئی کردی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں پھیلی معاشی ابتری اوربدحالی مستقبل میںجنوبی ایشیا ءاور مشرق بعید ایشیا ءپر مبنی پورے خطے کی معا شی ترقی پر منفی اثرات مرتب کرنے کا باعث بنے گی، اسی دوران وزیر خزانہ اسد عمر کا بجٹ سے عین پہلے اور آئی ایم ایف سے جاری اہم مذاکرات کے درمیان مستعفی ہو نا ملک کو درپیش خطرناک معاشی بحران میں مزید اضا فہ کا عندےہ ہے۔ موجودہ حکومت نے ملک کو اقتصادی مشکلات سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر ڈالنے کا عزم ظاہر کیا تھا لیکن 23فیصد
ڈی ویلیو ایشن کے باوجود ایکسپورٹ میں اضا فہ نہ ہونے کے با عث معیشت میں بہتری دیکھنے میںنہیں آئی۔ میاں زاہد حسین نے بز نس کمیونٹی سے موجودہ اقتصادی صورتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ جولائی تا مار چ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرماےہ کاری میں 52فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے جبکہ حکومتی اقدا مات کے با عث درآمدات میں کمی اور بیرون ملک سے ترسیلا ت میں اضا فہ کے با عث کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں 4ارب ڈالر کی کمی ہوئی ہے ۔جبکہ اس سال ایکسپورٹ میں 5 فیصداضا فہ متو قع ہے۔ 9ماہ کے دوران مجموعی طور پر 1ارب 27کروڑ ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرماےہ کا ری ہوئی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکا ری ذخائر گز شتہ ہفتے1.28بلین ڈالر کم ہو ئے ہیں ۔ جس سے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16.2بلین ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تقرری کے بعد
بز نس کمیو نٹی کی جا نب سے مثبت رد عمل سے جمعہ کے روز اسٹاک مارکیٹ کے ایس ای 100انڈیکس 480پوائنٹس کے اضا فہ سے 37292پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے جو اچھی پیش رفت ہے ۔تا ہم اب تک پورٹ فولیو سرما ےہ کاری سے انخلاء40کروڑ95لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے ۔ FBRکی ٹیکس وصولی میں بھی چار سو ارب روپے کی کمی واقع ہو چکی ہے ۔ میاں زاہد حسین نے وزیر اعظم عمران خان کے فیصلے کو سراہا اور ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ
و اقتصا دی عمور نامزدگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ عالمی شہرت رکھنے والے پاکستانی ماہر اقتصا دیا ت ہیں جو کہ اقتصا دی پالیسی ساز ی اور پالیسیوں کے نفاذ اور ان پر عمل درآمد کا 35سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل2010 – 2013تک وزیر خزانہ کے فرائض بھی خوش اسلوبی سے انجام دے چکے ہیں ۔بز نس کمیونٹی اور صنعتکار اُن کی نا مز دگی کے بعد ےہ امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے تجربہ اور پیشہ ورانہ صلا حیتوں کو بروئے کا ر لا تے ہوئے ملک کو اقتصادی بحران سے نکال کر معاشی ترقی کی راہ پر گامز ن کرسکیں گے ۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »