تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ اور جمہوریت نہیں چل سکتیں: فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے بغیر پارلیمنٹ اور جمہوریت نہیں چل سکتیں۔

بنی گالہ میں پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کو یرغمال نہیں بنانا چاہیے، خواہش ہے اپوزیشن مثبت تجاویز پیش کرے۔

وزیراعظم نے نئی معاشی ٹیم کو کچھ ٹارگٹ دیئے ہیں اور نئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو بااختیار بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے معاشی ٹیم کو مہنگائی کم کرنے کے لیے حکمت عملی طے کرنے کو کہا ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، ہم یقینی بنا رہے ہیں کہ آنے والے بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی ناراضگی سے متعلق سوال پر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ منایا اس کوجاتا ہے جو روٹھ جائے، اسد عمر ہمارے ساتھ ہیں اور جلد واپس آئیں گے، اسد عمر عمران خان کے ویژن کا دفاع کریں گے۔

آج کے اجلاس میں فواد چوہدری کی عدم شرکت سے متعلق سوال پر مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ ترجمانوں کی میٹنگ تھی اور فواد چوہدری نے بتا دیا تھا کہ وہ لاہور جا رہے ہیں، اگلے اجلاس میں فواد چوہدری بھی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کل کوئٹہ کے دورے پر جا رہے ہیں، عمران خان ایران اور چین کا دورہ بھی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو وزارت پیٹرولیم کا اضافی چارج دیا جا رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا سے رابطہ استوار کرنے جا رہے ہیں محاذ آرائی نہیں، کچھ میڈیا کی سنیں گے اور کچھ اپنی سنائیں گے، دونوں کی جیت ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ خان صاحب کی شکر گزار ہوں میری اور میڈیا کی پارٹنر شپ بنائی ہے، میڈیا ورکرز کی بہتری ہماری ترجیح ہے، ہم میڈیا سے رابطے میں ہیں۔

خیال رہے کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے ہٹائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے فردوس عاشق اعوان کو معاون خصوصی برائے اطلاعات نامزد کیا تھا اور انہوں نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »