تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

پولن کی مقدار میں خطرناک اضافے پر قومی ادارہ صحت کا پیغام جاری

اسلام آباد: پولن کی مقدار میں خطرناک اضافے پر قومی ادارہ صحت کا پیغام جاری کردیا۔ مفاد عامہ کے پیغام میں پولن الرجی سے بچاؤ کی معلومات شامل ہیں۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پولن موسمی الرجیز کی عام وجوہ میں سے ایک ہے،عوام الناس پولن کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ہوا میں پولن کی مقدار زائد ہونے پر بیرونی نقل و حمل محدود کریں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ موسمی الرجی کو تپ کاہی یا گھاس بخار بھِی کہا جاتا ہے، ماہرین صحت پولن الرجی کو ناک کی سوزش قرار دیتے ہیں، موسم بہار میں پودے،درخت پولن کے زرات خارج کرتے ہیں۔

پیغام کے مطابق الرجی کا سبب بننے والی پولن درخت، گھاس سے خارج ہوتی ہے، درختوں، پودوں سے نکلنے والی پولن ہوا کے ذریعے سفر کرتی ہے، پولن سیزن میں گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال کریں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق پولن سیزن کے دوران گھروں کے دروازے، کھڑکیاں بند رکھیں، اس کے موسم سے قبل ہی الرجی سے بچاؤ کی ادویات کا استعمال کریں، پولن سے بچاؤ کے لیے سونے سے قبل نہانا معمول بنا لیں۔

ادارے کے مطابق تکیہ،غلاف بیڈ شیٹ کو ہفتہ وار گرم پانی سے دھوئیں، پولن سے بچاؤ کیلئے گھر سے نکلتے وقت چشمے، ٹوپی کا استعمال کریں، باہر رہنے والے پالتو جانوروں سے میل جول میں احتیاط برتیں، گھر میں داخل ہونے کے بعد کپڑے فورا تبدیل کر لیں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ پولن سیزن میں کپڑے دھوپ کے بجائے مشین میں خشک کریں، پولن سیزن میں کمروں میں کارپٹس کا استعمال نہ کریں، کمرے،ڈرائینگ روم میں بچھے کارپٹس کپڑے سے ڈھانپ دیں، جلدی الرجی کا شکارخواتین کچن میں دستانوں کا استعمال کریں۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »