تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

چالیس سال بیت گئے مگر آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح انصاف کی متلاشی ہے؛ فریال تالپور

کراچی ( 3 اپریل) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ 40 سال بھیت گئے مگر آج بھی ملک کے پہلے منتخب وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح انصاف کی متلاشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 40ویں یوم شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان کا گڑی خدا بخش پہنچ کر اپنے محبوب قائد کو ہدیہ عقیدت پہنچانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھٹو ازم کو قتل کرنے والی قوتیں تاریخ سے مٹ گئیں بھٹو آج بھی زندہ ہے، سازشی ٹولہ نہ تاریخ میں جگہ بنا پایا نہ عوام کی عدالت میں مگر بھٹو شہید اور انکی بیٹی قبر سے بھی راج کررہے ہیں۔ پی پی پی رہنما نے اپنے بیان میں شہید ذولفقار علی بھٹو کی پھانسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو کو پاکستان کا دفاع مضبوط کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا کیوں کہ انھوں نے جوہری پروگرام شروع کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ نہ صرف یہ بلکہ اسٹیل ملز، ہیوی مکینیکل کمپلیکس و پورٹ قاسم جیسے سینکڑوں انقلابی منصوبوں کے ذریعے معاشی انقلاب برپا کیا۔ تعلیم اور صحت کے شعبہ میں کیے جانے والے کام میں بھی کوئی شہید بھٹو جیسا کارنامہ انجام نہ دے پایا اور ملک دشمن قوتوں نے سازش کے ذریعے انھیں قتل کرواڈالا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شہید بھٹو کے عدالتی قتل نے صدیوں میں پیدا ہونے والے عظیم رہنما سے محروم کردیا۔ قائد عوام نے سیاست کو محلوں سے نکال کر گلی کوچوں تک لانے کا شاندار کارناما سر انجام دیا۔ ملکی تاریخ گواہ ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہید بھٹو کے کارنامے اور ان کی اہمیت واضع ہو رہی ہے اور انکے مخالفین بھی آج انکی مداح سرائی کرتے نظر آتے ہیں۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »