تازہ ترین
این اے 133 ضمنی انتخاب، پی پی کو 2018 کے مقابلے میں 26ہزار728 ووٹ زیادہ ملےبھارتی ریاست ناگالینڈ میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے 13مزدور مار ڈالےآئی ایم ایف کی نئی شرائط ملکی اداروں کو گروے رکھنے کے مترادف ہے، محمد حسین محنتیوہاڑی واقعہ، عثمان بزدار کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طورپر عینک لگانے کی ہدایتمنی لانڈرنگ کیس: جیکولین فرنینڈس کو بھارت سے باہر جانے سے روک دیا گیاگوادر کوقومی اور بین الاقوامی مافیاز کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، سراج الحقوزیراعظم کا پریانتھا کمارا کو بچانےکی کوشش کرنیوالے شخص کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلانپریمئیر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 12 ٹیموں کے 200 پلئرز نے حصہ لیاتیز رفتارگاڑی نے 4 بچوں کوکچل دیا، ایک بچہ جاں بحقاسسٹنٹ کمشنر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیادنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش110سال کی عمر میں انتقال کر گئیں’وزیراعظم 10 دسمبر کو کراچی کے پہلے جدید ترین ٹرانسپورٹ سسٹم کا افتتاح کریں گے‘ٹائر پھٹنے پر مسافروں کا طیارے کو دھکا لگانے کا انوکھا واقعہپاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سندھی ثقافتی دن منایا جارہاہےلڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار سینئر سول جج ضمانت پر رہاسیالکوٹ واقعہ: گرفتار افراد میں سے 13 اہم ملزمان کی شناخت، تصاویر جاریملک میں قرآن و سنت جمہوریت و آئین کی بالادستی کیلئے اچھی قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ لیاقت بلوچلاقانونیت اور کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا، سراج الحقایک شخص مشتعل ہجوم سے پریانتھا کمارا کو بچانےکی تن تنہا کوشش کرتا رہاملک میں سونا 600 روپےفی تولہ سستا ہوگیا

سعودی شہریوں کے لیے پاکستان میں ویزہ فیس ختم

CHAUDHRY FAWAD HUSSAIN, FEDERAL MINISTER FOR INFORMATION AND BROADCASTING IN A MEETING WITH SAUDI MINISTER OF CULTURE PRINCE BADAR BIN ABDULLAH AL SAUD AT RIYADH.

ریاض/اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے سعودی شہریوں کیلئے ویزہ فیس ختم کردی ہے، سعودی شہریوں کوپاکستانی ایئرپورٹس پرہی ویزہ جاری کردیا جائے گا۔

سعودی عرب میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ بڑی تعداد میں سعودی شہریوں کے آنے سےعوامی رابطوں کو فروغ ملے گا، سعودی سیاحوں کاپاکستان آنا ہماری معیشت کےلیے فائدہ مند ہوگا۔

وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرثقافت کا پاکستان سے گہرا اور قریبی تعلق ہے، پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تذویراتی کےعلاوہ ثقافتی تعلقات بھی ہیں، سعودی عرب سے سیاحت کے شعبےمیں تعلقات کو فروغ کے وسیع مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستانی ڈراموں اورفلموں کا تبادلہ کریں گے اور سعودی عرب سے پاکستانی فلموں کی نمائش کی اجازت پر بھی بات ہوچکی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب کے ثقافتی شعبے میں بھرپورتعاون کرناچاہتےہیں، پاکستانی ثقافت 5ہزارسال پرانی ہے، پاکستان میں فنون لطیفہ کےادارے انتہائی مضبوط ہیں ہم نے سعودی عرب کو کلچرل اکیڈمیز کے قیام اور ثقافتی شعبے میں فنکاروں اورماہرین کی خدمات کی پیشکش بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے آنے سے پاک سعودی تعلقات میں گرمجوشی پیدا ہوئی، سعودی ولی عہد نے اپنے آپ کو پاکستان کا سفیرقراردیا، پاکستان اور سعودی عرب کی نئی قیادت باہمی تعلقات کو مزید وسعت دے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کا کردارقابل ستائش ہے، سعودی عرب میں مقیم 20لاکھ پاکستانیوں کاملکی معیشت میں اہم کردار ہے، سعودی عرب میں پاکستانی مجموعی ترسیالت زرکا ایک چوتھائی بھیج رہے ہیں۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »