تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ایک جہاد ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ایک جہاد ہے۔ پاکستان میں 43 فیصد بچے خوارک کی کمی کا شکار ہیں۔

غربت کے خاتمے کے پروگرام احساس کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست مسلمانوں کے لیے ایک مثال ہے۔ مسلمانوں کی وجہ سے ہی یورپ میں احیا کی تحریک شروع ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ غربت کو کم کرنے کے لیے جہاد شروع کیا ہے، ڈاکٹر ثانیہ نے غربت پروگرام پر کافی محنت کی ہے۔غربت کرنے کا کوئی ایک فارمولا نہیں ہوتا۔

عمران خان نے کہا کہ غربت کم کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کرنے پڑتے ہیں، پوری حکومت مل کر غربت کےخلاف جہاد لڑیں گے۔ دنیا میں واحد ملک پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جو کامیاب ہوتا ہے لوگ اس کی زندگی سے سیکھتےہیں،دنیا کے کامیاب ترین انسان حضرت محمد ﷺ تھے۔ یورپ کی ریاستوں میں غریب لوگوں کا خیال رکھا جاتا ہے کیونکہ یورپی ملکوں نے مدینہ کی ریاست کے اصول اپنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر عمل نہیں کررہے، ریاست مدینہ کا بنیادی اصول “رحم “تھا۔ یورپ نے مدینہ کی ریاست کے اصول اپنائے اور آگے نکل گئے۔

عمران خان نے کہا کہ انسان کی مدد کرنا اللہ پاک کا راستہ ہے ، یورپ میں لوگ بھوکے نہیں مرتے، کوشش انسان کو کرنی چاہیے مدد اللہ پاک کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے اپنے ملک سے غربت ختم کرنے کا فیصلہ کیا، دیکھیں گے پاکستان کو بھی غربت سے نکال لیں گے، ہرسال شوکت خانم اسپتال کا خسارہ 600ارب ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب اللہ کے لیے کام کرتے ہیں تو صرف کوشش کریں، مدد اللہ کرتا ہے، آج ہم بھی وہی فیصلے کر رہے ہیں تاکہ آگے جاکر ملک معاشی طور پر مستحکم ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے 30 سال پہلے جو فیصلے کیے اس کی وجہ سے آج معاشی طاقت ہے، تمام اداروں کو غربت مٹاوَ پروگرام میں ضم کریں گے، سوشل پروٹیکشن اور غربت کے خاتمے کے لیے نئی وزارت بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لیے آرٹیکل 38 ڈی میں ترمیم کریں گے، غربت مٹاؤ پروگرام میں 80 ارب روپے کا اضافہ کررہے ہیں۔وزارت غربت کے خاتمے پر عمل درآمد یقینی بنائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشرےسےغربت کےخاتمے کے لیے کوئی فارمولا نہیں، غربت ختم کرنے کے لیےکئی اقدامات کرنا پڑتےہیں،چین نے 30 سال پہلے70 کروڑلوگوں کوغربت سے نکالا۔

ان کا کہنا تھا کہ چین نےاپنی پالیسیوں کےمطابق فیصلہ کیا، غریبوں کی مدد کرنےو الے اداروں کا ڈیٹا دسمبر تک حاصل کرلیں گے، 57 لاکھ خواتین کے لیے سیونگ اکاؤنٹس بنا رہے ہیں،ان کو موبائل فون بھی دیں گے، مختلف سرکاری فلاحی ادارے الگ الگ کام کر رہے ہیں، نئی وزارت سے مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو پڑھنا چاہتے ہیں ان طالب علموں کو گرانٹ دیں گے، ڈیجیٹل حب سے عوام اپنے بینک اکاؤنٹس، نئی نوکریوں سے متعلق معلومات حاصل کر سکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں۔ ہم خیرات دینے والے ملکوں میں ہم سب سے آگے ہیں۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »