تازہ ترین
ٹرک سے 400 کلو سے زائد چرس بر آمد، ملزم گرفتارافسران کے تبادلے کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ کی افسران کو چارج نہ چھوڑنے کی ہدایتعمران خان کی حکومت گرانے کیلیے تمام آئینی وقانونی راستے اختیار کرینگے، پیپلز پارٹیطالبان نے بدھا مجسموں کی جگہ اور قدیم یادگاروں کو سیاحت کیلئے کھول دیاروپے کی قدر میں زبردست کمی کے باوجود درآمدات بڑھ رہی ہیں، میاں زاہد حسینعاصمہ جہانگیر فاؤنڈیشن نے نوازشریف کی تقریر پرحکومتی تنقید مسترد کردیائیرپورٹ پر مسافر کے بیگ سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمدکراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کیلئے کی فراہمی بندججز کے سیمینار میں چیف گیسٹ اسے بلایا گیا جسے سپریم کورٹ نے سزا دی: وزیراعظمیو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئیآڈیو لیک: فرض کریں ٹیپ درست ہے تو اصل کلپ کس کے پاس ہے؟جسٹس اطہر من اللہ’کورونا کے نئے ویرینٹ کا علم نہیں، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا چاہتے ہیں‘عمران خان کو نوجوان اقتدار میں لائے تھے وہی بھگائیں گے، سراج الحقاومی کرون سے متاثرہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں، جنوبی افریقا میڈیکل ایسوسی ایشنمال و دولت نہیں بلکہ تعلیم سب سے بڑی نعمت ہے، محمد حسین محنتیحکومت نے آئی ایم ایف شرائط کے تحت منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیااین اے 133 ضمنی الیکشن: ووٹرز سے قرآن پر حلف لیکر ووٹ خریدنے کے الزاماتگرین لائن منصوبہ کب آپریشنل ہو گا؟ اسد عمر نے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دیمال دولت نہیں انسان کے اندر غیرت ضروری ہے، وزیراعظماومی کرون وائرس کا خدشہ: سندھ میں بوسٹر ڈوز لازمی قرار

سابق ایڈمنسٹریٹرکراچی کی پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل

کراچی: شناختی کارڈ طلب کرنے پر سابق ایڈمنسٹریٹر فہیم زمان کی پولیس اہلکار سے تکرار اور تلخ کلامی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریڈ زون میں داخلے کے مقام پر پولیس اہلکار نے ایک کار کو رکنے کا اشارہ کیا اور گاڑی کے رکنے پر ڈرائیور سے شناختی کارڈ طلب کیا۔

ڈرائیور سے شناختی کارڈ مانگنے پر سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی فہیم زمان غصے میں آگئے اور پولیس اہلکار سے تکرار شروع کردی۔

سابق ایڈمنسٹریٹر نے اہلکار کو گولی چلانے کا کہا جس پر پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ آپ کی حفاظت کیلئے ہیں، پولیس اہلکار کے جواب پر سابق ایڈمنسٹریٹر مشتعل ہوگئے اور اس دوران کراچی پولیس چیف امیر شیخ کو فون بھی کیا لیکن انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار کے گن تاننے پر وہ مشتعل ہوئے اور ایسی بات کہہ دی جو وہ نہیں کہتے، ویڈیو ایڈٹ کرکے دکھائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد شدت سے احساس ہوا کہ جو طریقہ کار اپنایا وہ غلط تھا لہٰذا اپنی فیملی، بچوں اور شہر سے شرمندہ ہوں۔

آئی جی سندھ سید کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »