[pj-news-ticker]

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے پیشنز ایڈ ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے وفد کی ملاقات

کراچی: گورنر ھاؤس کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے پیشنز ایڈ ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے  وفد کی ملاقات وفد کی سربراہی پیشنز ایڈ ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے ڈاکٹر طارق محمود کررہے تھے۔ گورنر سندھ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے جناح اسپتال میں غریب و نادار افراد کو این جی اوز بھرپور طبی سہولیات فراہم کرنے میں سب سے نمایاں نظر آرہی ہیں اس حوالے سے موجودہ حکومت غریب و نادار افراد کی کفالت اور انھیں بھرپور طبی سہولیات کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون اور مدد جاری رکھے گی۔ گورنرسندھ نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم پاکستان سندھ کے 5 اضلاع میں ہیلتھ کارڈ کے اجراءکی منظوری د ے چکے ہیں جس سے لوگوں کو بہترین سہولیات حاصل ہو سکیں گی ہیلتھ کارڈ سے 7 لاکھ روپے سے زائد مالیت تک کی صحت کی سہولیات کسی بھی اسپتال سے حاصل کی جا سکے گی ۔ اس موقع پہ پیشنز ایڈ ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے ڈاکٹر طارق محمود نے کہا کہ مریضوں کو بلا معاوضہ علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کرر ہے ہیں اور مستحق مریضوں کو بلا معاوضہ معیاری علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائے۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*