تازہ ترین
آڈیو لیک معاملہ، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے ثاقب نثار کو طلب کرلیاالیکشن کمیشن کا ووٹ چیک کرنیوالی ایس ایم ایس سروس مفت کرنے کا فیصلہٹی ایل پی کے سربراہ کا آئندہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا اعلانہم سندھ میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 چاہتے ہیں، مردم شماری پر ہمارے آج بھی تحفظات ہیںسندھ ہائیکورٹ نے فریال تالپورکوبیرون ملک جانے کی اجازت دے دیپولیس اہلکار کا گھر پر حملہ، خاتون سے اہل خانہ کے سامنے زیادتیکراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگپاکستان عالمی مالیاتی ادارے کے نرغے میں پھنس چکا ہے، میاں زاہد حسینپاک بنگلادیش ٹیسٹ کے دوران اسٹیڈیم کے باہرآتشزدگی، دھواں گراؤنڈ میں داخلپیٹرول پر تمام ٹیکس ختم کردیے، تیل کی قیمت میں کمی کا سب فائدہ عوام کو دینگے‘ملک میں گیس کا بحران سنگین، شہریوں کیلئے روز ہوٹل سے کھانا خریدنا مشکل ہو گیابھارت نے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مانگ لیحکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے پر پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ختم کردیمہنگی بجلی، قلت کےساتھ مہنگاپیٹرول پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، بلاولپیٹرول کتنا مہنگا ہونے والا ہے؟ بری خبر آگئیعدلیہ کو بدنام کرنے کا الزام، مریم اور شاہد خاقان کیخلاف درخواست پر سماعت کل ہوگیبلاول بھٹو زرداری سے پاک افغان امور پر برطانوی وزیراعظم کے نمائندے نائجل کیسی کی ملاقاتسراج الحق کی افغانستان کے وزیرپٹرولیم اور مذکراتی ٹیم کے رکن ملا شہاب الدین دلاور سے ملاقات کیسندھ میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہےروٹیشن پالیسی: وزیراعلیٰ سندھ جزوی طور پر افسران کے تبادلوں پر رضامند ہوگئے

ملک بھر کے 97 اضلاع میں پولیو مہم جاری

اسلام آباد ۔  (اے پی پی) انسداد پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر بن عطا نے کہا ہے کہ ملک بھر کے97 اضلاع میں پولیو مہم دوسر ے روز بھی جاری رہی، اس مہم میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ پولیو ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے97 اضلاع میں جاری انسداد پولیو مہم کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار سے زیادہ پولیو ورکرز خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہ کہ 2کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے25 اضلاع بشمول7قبائلی اضلاع میں55 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے20اضلاع میں60لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ بابر عطا نے کہا کہ پنجاب کے12اضلاع میں65 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ بلوچستان میں 11 لاکھ سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جانے کا ہدف ہے۔ اسلام آباد میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ بچوں کو انسداد پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ پولیو کے2 قطرے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ موسم پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے انتہائی موزوں ہے۔ والدین کے تعاون سے ہمیشہ کیلئے پولیو کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »