[pj-news-ticker]

ٹرین مارچ کے سلسلے میں فریال تالپور کی زیرِ صدارت پارٹی کا اہم اجلاس

کاروانِ بھٹو ٹرین مارچ فریال تالپور کی زیرِ صدارت پارٹی کا اہم اجلاس
بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے ٹرین ماچ کے حوالے سے پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی زیرِ صدارت پارٹی کا اہم اجلاس، جس میں بلاول بھٹو زرداری کی کراچی سے لاڑکانہ روانگی کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، فریال تالپور نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وفاقی سیاست کی مضبوط علامت ہے اور وفاقی حکومت کی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں کارکنان نے اسلام آباد پہنچ کر اپنے چیئرمین سے یکجہتی کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان و عوام بڑی تعداد میں کینٹ اسٹیشن پہنچ کر پارٹی چیئرمین کے قافلے کو کراچی سے لاڑکانہ روانہ کریں گے اور بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت نکلنے والے کاروانِ بھٹو کا بھی کارکنان و عوام والہانہ استقبال کریں گے۔ اجلاس میں پی پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی، وقار مہدی، راشد ربانی، جاوید ناگوری، قادر پٹیل، مرتضیٰ بلوچ، شاھدہ رحمانی، جاوید شیخ، خلیل ہوت، لیاقت آسکانی، قاضی بشیر اور دیگر رہنما موجود تھے۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*