تازہ ترین
ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکشعمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعیناتادارہ مداخلت کرے، ٹیکنوکریٹ حکومت لائے اور ستمبر میں الیکشن کرائے: شیخ رشیدسلیکٹڈ وزیر اعظم سے نجات بیرونی سازش نہیں ، جمہوری عمل تھا، بلاولوزیراعظم شہباز شریف کی شیخ خلیفہ کی وفات پر یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے تعزیتنئی حکومت کے دعووں کے برعکس آٹا،گھی،گوشت اوردالیں سمیت بڑہتی ہوئی مہنگائی باعث تشویش ہے: محمد حسین محنتی

بلاول بھٹو زرداری کے ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 26 مارچ کو کراچی سے لاڑکانہ ٹرین مارچ کا اعلان کر دیا۔

پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ٹرین مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کی صبح کیا جائے گا۔

ترجمان بلاول بھٹو سینیٹر مصطفٰی نواز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کراچی میں لانڈھی اور ملیر اسٹیشن پر خطاب کا امکان ہے جب کہ بلاول بھٹو ٹھٹھہ، جامشورو اور حیدرآباد اسٹیشنز پر بھی رکیں گے اور جیالوں سے اسٹیشن پر ملاقات کریں گے۔

چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 26 مارچ کی رات کو نواب شاہ میں قیام کریں گے اور 27 مارچ کی صبح براستہ سکھراسٹیشن لاڑکانہ کے لیےروانہ ہوں گے جب کہ لاڑکانہ میں 4 اپریل کو ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی میں شرکت کریں گے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بذریعہ ٹرین لاڑکانہ روانہ ہوں گے کیونکہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اب تک کراچی سے سکھر اور لاڑکانہ کا فلائٹ آپریشن معطل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے ٹرین مارچ کے شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ انتخابات میں بدترین دھندلی کے باجود حکومت ہم سے سندھ نہیں چھین سکی اور اب سندھ کی جمہوریت کے خلاف سازش کی جارہی ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کو اب انسان بننا چاہیے۔ ہم نے ہمیشہ سندھ میں ہونے والی غیر جمہوری سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔
اس سے قبل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ جنرل عمر کی اولاد کیسے غیرت پر لیکچر دے سکتی ہے جب کہ کابینہ خود ایک پیچ پر نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے پارلیمنٹ میں میری تقریر کو ملک دشمن قرار دیا جب کہ وزیر خارجہ میری تقریر کے ساتھ مکمل طور پر متفق تھے۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »