تازہ ترین
آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیاچیئرمین پاکستان بزنس گروپ فراز الرحمان کی شیخ خلیفہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے قونصل جنرل عرب امارات سے ملاقاتآباد اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے باہمی اشتراک سے نئے گریجویٹ انجینئرز کی انٹرن شپ کا آغازامریکی کانگریس کی 50 سال میں پہلی بار اڑن طشتریاں نظر آنے کے واقعات پر سماعتلوٹوں کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، عمران خان فیصلے پر ردعملہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد میں ظاہر ہونے والی علاماتسابق وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں ملک گیر مظاہروں کے بعد بیرون ملک بھی مظاہروں کا سلسلہ جاریعمران کے فونز چوری ہونے کا معاملہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں گمشدگی کے شواہد نہ مل سکےحکومت کا چیئرمین نیب کو ہٹانے کا فیصلہکراچی دھماکا: وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو فون، ہر ممکن تعاون کی پیشکشملک میں ڈالر 196 روپے کا ہوگیاآرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگاخشک سالی میں گھرے چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئےکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکا،خاتون جاں بحق، 12 افراد زخمیکراچی کے علاقے کھارادر میں دھماکے کی اطلاعپانی کی قلت، دریائے سندھ بعض مقامات پر صحرا بن گیاسیسی میں کام کرنے والے نجی سیکورٹی گارڈز کی کم سے کم اجرت 25 ہزار کردی گئی: سعید غنیروپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری، آج کتنا مہنگا ہوا؟شیخ محمد بن زید سے شارجہ کے المرشدی قبیلے کے سربراہ قاسم المرشدی کی تعزیتعمران خان کے جان کے خطرے سے متعلق بیان پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی پیشکش

انسپکٹر بہادر علی شہید باسکٹ بال چمپئن شپ عظیم الشان انداز میں منعقد کی جائیگی ،ایس ایس پی ملیر

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2019ء) ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر نے اعلان کیا ہے کہ انسپکٹر بہادر علی شہید جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اُن کے نام سے منسوب “انسپکٹر بہادر علی شہید باسکٹ بال چمپئن شپ” PSLکے بعد آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر عظیم الشان انداز میں منعقد کی جائیگی یہ اعلان انہوںنے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان سے اپنے دفتر میں ملاقات میں کیا ،عرفان بہادر نے کہاکہ انسپکٹر بہادر علی شہید گو کہ میرے والد تھے مگر انہوں نے پاکستان کے عوام کو دہشت گردی سے نجات دلانے میں جو کردار ادا کیا وہ پاکستان کے عوام اور حکومت دونوں جانتے ہیں اور مین نے پولیس میں ملازمت اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کی آج میں اعلان کررہا ہوں کے اس ملک کے عوام کو دہشت گردی اور منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لئے جو کرسکتا ہوں کروں گا چاہے مجھے اپنے والد کی طرح جان کا نذرانہ کیوں نہ دینا پڑے ،سید عرفان علی بہادر نے غلام محمد خان کو ہدایت کی کہ اس چمپئن شپ میں بے مثال انعامات کھلاڑیوں کو دیئے جائیں امپائرنگ کا معیار اعلیٰ ہو اور صحافیوں کو چمپئن شپ کے نتائج بروقت پہنچائے جائیں اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان نے SSPملیر سید عرفان علی بہادر کو چمپئن شپ سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ کراچی کے 6اضلاع کی 12ٹیمیں اس چمپئن شپ میں شرکت کریں گی اور چمپئن شپ لیگ کی بناید پر کھیلی جائیگی اور ہر میچ کا مین آف دی میچ ایوارڈ پولیسکے کسی شہید کے نام سے منسوب ہوگا غلام محمد خان نے بتا یا کہ چمپئن شپ کی مکمل تفصیلات کراچی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں بیان کی جائے گی چمپئن شپ کے لئے ایک آرگنائیزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کے چیئر مین قومی باسکٹ بال سلیکٹر عبدالناصر ،سیکریٹری طارق حسین ،میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد ،آرگنائزر عظمت اللہ خان اور چمپئن شپ کے کمشنر محمد یعقوب ،ریفری منیجر زاہد ملک ،ٹیکنیکل آفیشل کوارڈینٹر زعیمہ خاتون کے علاوہ پروفیسر ظفر اقبال ،اشرف یحییٰ ،ممتاز احمد ،راج کمار ،کینتھ جونسن اورفواد امجد اراکین کمیٹی ہونگے جبکہ کمیٹی کے سرپرست اعلیٰ سید عرفان بہادر علی ہونگے ۔

About Niaz Khokhar

تبصرہ کریں

آپ کی ایمیل یا ویبشایع نہیں کی جائے گی. لازمی پر کریں *

*

Translate »